آپکے آبائی گاؤں میں سکول نہ
ھونے کی وجہ سے حصول تعلیم کےلیے آپ اپنے
چچا زاد بھائی کےپاس موضع کوٹ منڈ تحصیل
گوجرانوالہ آ گئے اور میٹرک تک تعلیم پیدل چل کر گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ میاں سنگھ
حاصل کی۔
دینی
تعلیم
گوجرانوالہ کے مشہور عالم دین جناب مولانا فرید ہزاری
صاحب سے حاصل کی۔
پولیس
ملازمت
ستمبر 1965 جنگی حالات میں آپ نے کراچی کیماڑی تھانہ
میں پولیس کی ملازمت کی جو چند ماہ بعد چھوڑ دی۔
پولیس ملازمت چھوڑنے کے بعد 1965 میں اس صدی کے عظیم
صوفی بزرگ حضرت شیخ ابو انیس محمد برکت علی
لدھیانوی قدس سرہ العزیز دارالحسان سالار والا کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور شرف
بیعت حاصل کی ۔ اور پیرومرشد کے فیضان نظر سے جذب وسلوک و عرفان کی منازل طے کیں ۔
آپ کو
اپنے شیخ سے اس قدر محبت تھی کہ بہت جلد فنافی الشیخ ہو کر فنافی الرسول اور فنافی اللہ کا مقام پایا ۔
ہجرت
1985میں آپ موضع کوٹ منڈ سے ہجرت کر کے چاہ بیر والا موجودہ اس جگہ تشریف
لے آئے ۔
تاریخ
وفات
آپ نے 73 سال کی عمر میں 26 محرم الحرم 15 ستمبر
بروز سوموار بوقت نماز مغرب وفات پائی اور یہیں آپ مدفن ہیں۔ مسجد کے صحن میں مدرسہ
کے ساتھ آپ کا مزار اقدس ھے۔
آپ نے
اپنی زندگی اللہ کے لیے اللہ کی راہ میں، اللہ کے دین اسلام کے لیے وقف کردی تھی ۔
آپکی کوئی مالی جائیداد، نہ ھی کوئی بینک بیلنس،بنگلہ گاڑی وغیرہ نہ تھی ۔
حضور
قبلہ صوفی صاحب انتہائی شفیقانہ کریمانہ طبیعت کے مالک تھے، کبھی خفا یا ناراض نہیں
ہوتے تھے ۔ آپکے پاس دکھ درد کے مارے غموں نڈھال لوگ آتے، انکا مسکرا کر استقبال کرتے
انہیں حوصلہ دیتے ، ٹوٹے ہوئے دلوں کی ڈھارس بندھاتے تھے ۔
آپ کا
مسکراتا ہوا پرنور چہرہ مبارک دیکھ سب غم، دکھ درد بھول جاتے ، آنے والے یہاں آکے سکون
پاتے ۔
قبلہ
صوفی صاحب نے اللہ کی مخلوق سے ہمیشہ محبت کی، محبت سے لوگوں کے دل جیتے، دل بدلے۔
ہزاروں لوگوں نے آپ کی صحبت اور فیض سے ہدایت پائی ۔
آپ نے
ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا درس دیا ۔
قادیانی اور عیسائی خاندانوں کو آپ نے کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا ۔
آپ کا
مشن اللہ کی مخلوق کی بے لوث خدمت، ذکر الہی اور دعوت تبلیغ السلام رہا۔
PDF Download: Click Here
Links:
Youtube => Click
Facebook => Click
Whatsapp => Click
Snack Video => Click
0 Comments